December 03, 2018

Cancer

خواتین کو صحت کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پیش آسکتی ہے، ایسے افراد جو قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہے ہیں، ان کو سوچ سمجھ کر کوئی قدم اٹھانا چاہیے، اس معاملے میں دوستوں کا مشورہ مان کر آپ بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں، ملازمت پیشہ افراد کو افسران بالا کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جوان اولاد کے والدین جو بچوں کی شادی کے لیے پریشان ہیں، ان کی پریشانی دور ہونے کے اسباب پیدا ہوں گے۔ ہفتہ رواں کے دوران جس کام کو کرنے کا ارادہ کیا ہے، کچھ اپنے ہی اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے، رازدار دوست پر اس ہفتے اعتماد کرنے سے گریز کریں، آپ کا راز افشا ہوسکتا ہے۔
پیر: آپ کا ایک مالی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
منگل: آج ایک پرانے دوست سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہو گی۔
بدھ: بیرون ملک سے اہم خبر کا حصول ہوگا، نزدیکی شہر کے سفر کا ارادہ کرکے ملتوی کردیں گے۔
جمعرات: آج آپ کو اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کرنا پڑے گا ورنہ شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔
جمعہ: جو بھی کام کرنا چاہ رہے ہیں، دل لگا کر کریں، کامیابی حاصل ہوگی۔
ہفتہ: اگر ڈاکٹر نے چیک اَپ کرانے کا کہا ہے تو آپ کو چیک اَپ کرا لینا چاہیے، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
اتوار: شام کو رشتہ داروں کے ہاں دعوت میں جانے کا موقع ملے گا۔