December 03, 2018

Leo

آپ کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس میں کچھ آپ کا قصور بھی ہے اور کچھ قسمت کا بھی، اس ہفتے آپ کو ایک اور موقع قدرت کی طرف سے ملے گا، جس سے فائدہ اٹھانا آپ کا کام ہے، محبت کے معاملے میں آپ کافی کنفیوز ہیں، اس ہفتے کچھ راز افشا ہوں گے، شادی شدہ خواتین کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات میں مزید الجھائو پیدا ہوگا، کاروباری افراد کا سرمائے کا مسئلہ حل ہو جائے گا، ایسے افراد جو اضافی آمدنی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، ان کی کوشش رنگ لائے گی، صحت کی طرف توجہ دینی ہوگی۔
پیر: اجنبی افراد سے مالی معاہدہ سوچ سمجھ کر کریں، بعد میں پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔
منگل: جس کام میں ہاتھ ڈالنے کا سوچ رہے ہیں، اپنے وسائل پر بھی ایک نظر ڈال لیں، پرانے دوست سے اچانک ملاقات ہو گی۔
بدھ: جس دوست نے مالی مدد کا وعدہ کیا تھا، وہ اپنے وعدے پر نظرثانی کرے گا۔
جمعرات:ایک اہم تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا، سفر کا ارادہ کرکے ملتوی کردیں گے۔
جمعہ: جلدبازی میں اپنا کوئی بنا بنایا کام بگاڑ لیں گے۔
ہفتہ: گھریلو معاملہ زیر بحث آئے گا اور کوئی قابل عمل حل نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اتوار: سفر کرنا مبارک ثابت ہوگا، تاہم دوران سفر کوئی غیرمعمولی واقعہ رونما ہوسکتا ہے، صحت کا خیال رکھیں۔