December 03, 2018

Pisces

کچھ لوگوں کا رویہ آپ کے ساتھ خوشامدانہ ہے، ان کے مخفی ارادوں کو سمجھنے کی کوشش کریں، اس ہفتے کچھ دلچسپ حقائق کا انکشاف ہو گا، آپ کو جس مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اپنے اخراجات کو کم کرکے اس پر قابو پاسکتے ہیں، سرکاری ملازمین کو کچھ اضافی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے، قرض کا لین دین آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، اس ہفتے یار دوستوں کے ساتھ سیروتفریح کا پروگرام بنائیں گے، شادی شدہ خواتین کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے بہتر ہو جائیں گے، کوئی اجنبی شخص آپ کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔
پیر: غیرضروری مصروفیات میں دن گزرے گا، تاہم رات کو اہم فرد سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
منگل: رشتہ داروں کے ہاں تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں آپ کو لازماً شرکت کرنی پڑے گی۔
بدھ: آپ کو تمام منصوبے صیغۂ راز میں رکھنے پڑیں گے۔
جمعرات: سماجی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا، اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
جمعہ: بلاوجہ کی خریداری آپ کے لیے ٹینشن کا سبب بن سکتی ہے۔
ہفتہ: اگر آپ کا چھٹی کرنے کا ارادہ ہے تو اس چھٹی کو کارآمد بنائیں۔
اتوار: رشتہ داروں کی طرف سے خراب خبر ملنے کا امکان ہے، شام کا وقت بچوں کے ساتھ گزاریں گے۔