December 03, 2018

Sagittarius

آپ کی بھاگ دوڑ کامیاب ثابت ہو گی، آپ کو جدوجہد کا پورا پھل ملے گا، خاندان کے معاملات میں دخل اندازی آپ کے لیے مضحکہ خیز صورت حال پیدا کرے گی، اس لیے آپ کا فی الحال خاموش رہنا ہی بہتر رہے گا، بڑے بچے کی بیرون خانہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں، کچھ افراد کو کمر درد لاحق ہوسکتا ہے، سوشل میڈیا کی دوستی آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، گفتگو میں احتیاط برتیں۔
پیر: اچانک کسی دعوت میں جانا پڑجائے گا، خواتین فضول خرچی سے گریز کریں، بعد میں پچھتانا پڑے گا۔
منگل: جس کام کو کرنے کا تہیہ کیا ہے، اس کو دلجمعی سے انجام دیں، یقینی فائدہ ہوگا۔
بدھ: گھبرانے سے کچھ نہ ہوگا، جو قدم اٹھانا چاہ رہے ہیں، وہ اعتماد کے ساتھ اٹھائیں، آپ کے سب خدشات جھوٹے ثابت ہوں گے۔
جمعرات: سارا دن آپ کا ناگہانی مصروفیات میں گزرے گا، ایک اہم کام ہوتے ہوتے رہ جائے گا۔
جمعہ: کسی عزیز رشتہ دار کی عیادت کو جانا پڑے گا، شام کو بن بلائے مہمان کی آمد متوقع ہے، صحت کا خیال رکھیں۔
ہفتہ: صلح کے لیے جو کوشش کر رہے ہیں، بارآور ثابت ہوگی، خاندان سے ایک اچھی خبر مل سکتی ہے، اخراجات پر نظر رکھیں۔
اتوار: زیادہ تر وقت آپ کا گھر کی مرمت وغیرہ کرانے میں گزرے گا، شام کو گھر میں دعوت کا اہتمام کریں گے۔