December 03, 2018

Scorpio

بہت دنوں بعد سیارگان کی ایسی پوزیشن بنی ہے کہ آپ اپنی رکی ہوئی رقم وصول کرسکتے ہیں اور رکا ہوا کام بھی مکمل کرسکتے ہیں، ایسے افراد جن کا تعمیراتی کام سرمائے کی کمی کی وجہ سے رکا ہوا ہے، وہ بھی اپنی تعمیر مکمل کرسکیں گے، غیرشادی شدہ لڑکیوں کی شادی کی بات چیت کا ازسرنو آغاز ہو گا، بے روزگار افراد نے اگر ملازمت کے لیے اگر کوئی درخواست دے رکھی ہے تو انٹرویو کی کال آنے کا قوی امکان ہے، محبت کے معاملے میں غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس ہفتے بچوں کو نظرانداز مت کریں، گھر میں بزرگ شخصیت کی صحت کی طرف توجہ دیں۔
پیر: کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت جذبات کو قابو میں رکھیں۔
منگل: اخراجات پر نظر رکھنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
بدھ: جس کام سے گھر کے بزرگ منع کریں، اس سے گریز کرکے آپ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں
جمعرات: خاندان کا ایک فرد آپ کے بنے بنائے کام میں بلاوجہ رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔
جمعہ: آج کا دن آپ کے لیے کافی اہم ہے، کوئی خاص خبر مل سکتی ہے، ناراض دوست کے ساتھ صلح کا امکان ہے۔
ہفتہ: آج پھر ایک دفعہ وہی غلطی کر بیٹھیں گے جس سے آپ بچتے چلے آرہے ہیں۔
اتوار: آج چھٹی کا دن ہے، آرام کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں پر بھی توجہ دیں، شام کو باہر کھانا کھایا جا سکتا ہے۔