December 03, 2018

Taurus

خاندان کا ایک فرد کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا، کاروباری افراد جن کو مسلسل خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہیں اس ہفتے فائدہ ہونے کا امکان ہے، سفر کا ارادہ کرکے ملتوی کر دیں گے، گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا، بےجا اخراجات سے واسطہ پڑے گا، ایسی خواتین جو وزن کم کرنا چاہتی ہیں، اس ہفتے دیسی طریقہ علاج سے اپنا وزن کم کرسکتی ہیں، گھر میں روزانہ کے لڑائی جھگڑے گھر کے بزرگ فرد کی ضد کی وجہ سے ہو رہے ہیں، اس موقع پر آپ کا خاموش رہنا ہی بہتر ہے، سوشل میڈیا کے ذریعہ قائم ہونے والے تعلقات اس ہفتے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
پیر: ہوسکتا ہے جیسا آپ چاہ رہے ہیں ویسے نتائج حاصل نہ ہوں۔
منگل:دور کے رشتہ دار سے ملاقات کرنا مناسب رہے گا۔
بدھ : پورا دن بھاگ دوڑ میں گزرے گا، شام کو رشتہ داروں کی دعوت میں شرکت کا موقع ملے گا۔
جمعرات: بن بلائے مہمان کی آمد متوقع ہے، سیرو تفریح کا پروگرام بنائیں گے،
جمعہ: آج آپ کو ایک اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
ہفتہ: بےجا اخراجات سے واسطہ پڑے گا، اخراجات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں، صحت کی طرف بھی توجہ دینی پڑے گی۔
اتوار: شام کا وقت صلاح مشورہ کے لیے بہتر رہے گا، والدہ کی صحت کا خیال رکھیں، زائد اخراجات سے واسطہ پڑسکتا ہے۔