December 03, 2018

Virgo

اس ہفتہ آپ کے مسائل کچھ کم ہونے شروع ہو جائیں گے، لیکن آپ کو ایک خاص حکمت عملی اختیار کرنی پڑے گی، جس کے غم میں آپ مرے جا رہے ہیں، اس کو آپ کی اتنی فکر نہیں ہے، آپ کو اس ہفتہ ایک اہم ذمہ داری بھی نبھانی پڑے گی، کاروباری افراد کو سرمائے کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، ایک دوست اس بحران سے نکالنے کا وعدہ کرے گا، ملازمت پیشہ افراد کو افسران بالا کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار رکھنے کے لیے اپنے رویے میں تبدیلی کرنی پڑے گی، اس وفعہ پھر پڑوسیوں کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہونے کا امکان ہے۔
پیر: آج آپ کی ملاقات اہم فرد سے ہوگی، گفتگو میں احتیاط کرنی ہوگی۔
منگل: کوئی دوست وعدہ پورا کر کے حیران کر دے گا، شام کو ایک اہم خبر کا حصول ہو گا۔
بدھ: جس پر بھروسا کیا ہے، اس پر اعتماد رکھیں، بھروسے پر پورا اترے گا، ایک رکا ہوا کام ہو جائے گا۔
جمعرات: قرض خواہ پریشان کرنے کی کوشش کریں گے۔
جمعہ: بچوں کی تعلیمی کار کردگی کا جائزہ لے کر بہتر اقدام کریں گے، کچھ طلبہ کا بیرون ملک داخلے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
ہفتہ: آپ کے تعلقات میں جو غلط فہمی پیدا ہوئی تھی وہ دور ہو جائے گی، نئے تعلقات بنانے کا موقع ملے گا۔
اتوار: زیادہ تر وقت گھر پر رہ کر گزاریں گے، بن بلائے مہمان کی آمد متوقع ہے۔