January 07, 2019

Aquarius

اس ہفتہ کوشش کرنے سے ڈوبی ہوئی رقم کا حصول ہوسکتا ہے۔ گھریلو کشیدگی کم کرنے میں آپ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جس پر بھروسا کیا ہے وہ بھروسے پر پورا اترے گا۔ نوجوان جن کے حال ہی میں تعلقات بحال ہوئے ہیں، ان کو اس ہفتہ جذباتی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے ورنہ تعلقات دوبارہ کشیدہ ہوجائیں گے۔ خواتین کو اضافی گھریلو ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ ملازمت پیشہ افراد جو ترقی کے خواہاں ہیں، ان کی خواہش اس ہفتہ پوری ہو جائے گی۔
پیر: بے اولاد افراد کو اولاد کی نوید مل سکتی ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے کی گئی کوشش کامیاب ہوگی۔
منگل:جس کے ذمے آپ نے کوئی کام لگایا ہے، وہ کام کردے گا۔
بدھ: آج آپ کو خاندان کی ایک اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے، جس کو ہر حال میں آپ کو نبھانا ہوگا، شام کو رشتہ داروں کی دعوت میں شرکت کرنی پڑے گی۔
جمعرات:قرض کا لین دین پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، مغالطہ کا امکان ہے۔
جمعہ: رشتہ داروں کے ہاں جانا پڑجائے گا۔ شام کا وقت مصروف گزرے گا، کوئی دوست ملنے آسکتا ہے۔
ہفتہ: جس خبر کا آپ کو انتظار ہے، وہ آج مل جائے گی۔ بیرون ملک سفر کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔
اتوار: آج چھٹی کا دن گھر پر گزاریں گے، جس کام کو کرنے کا ارادہ کیا ہے، اپنے وسائل کو بھی مدنظر رکھیں۔