January 07, 2019

Aries

اس ہفتہ آپ جو کام کرنا چاہ رہے ہیں، اپنے وسائل میں رہ کر کریں۔ جوان اولاد جن کی شادی کا مسئلہ اٹکا ہوا ہے، اس ہفتہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ کاروباری افراد اس ہفتہ کوئی ڈرامائی فیصلہ کرکے دوسروں کو چونکا دیں گے۔ طالب علم جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں، انہیں اس ہفتہ عملی جامہ پہنانے کے لیے اسباب مہیا ہو جائیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کے ٹرانسفر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
پیر: آج آپ جس سے ملنے جا رہے ہیں، اس سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کریں، عین موقع پر مایوسی بھی ہو سکتی ہے۔
منگل: ایک رشتہ دار سے میل جول رکھنا آپ کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
بدھ:ایک اجنبی آپ کے کام آسکتا ہے، آج آپ کو اپنے کام پر توجہ رکھنی چاہیے۔
جمعرات: اگر آج آپ کو کسی سماجی تقریب میں شرکت کا موقع ملے تو اس کو ضائع مت کریں، اچھے تعلقات بنانے کا موقع ملے گا۔
جمعہ:کاروباری افراد کا ایک مسئلہ حل ہو جائے گا، خاص کر شراکت کے معاملے میں جو غلط فہمی پیدا ہوئی تھی وہ دور ہو جائے گی۔
ہفتہ: مالیاتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک نئی الجھن سے واسطہ پڑسکتا ہے، اپنے امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔
اتوار: آپ کے جذباتی تعلقات نیا رخ تیار کرجائیں گے، بلاوجہ اس مسئلے کو طول دینے کی کوشش نہ کریں، پریشانی ہو گی۔