January 07, 2019

Cancer

موروثی جائیداد کا تنازع حل کرنے کیلئے آپ کو خاندان کے بزرگوں کی رائے پر عمل کرنا ہی پڑے گا ورنہ معاملہ مزید الجھتا جائے گا۔ اس ہفتہ وراثت کا معاملہ طے کرنے کے لیے سازگار حالات میسر ہوں گے۔ کاروباری افراد کے شریک کار کے ساتھ لین دین کے معاملہ میں غلط فہمی کا امکان ہے۔ جس کام کو کرنے کا ارادہ کررہے ہیں اس میں کوئی دوسرا رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ اس ہفتہ نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو زائد اخراجات سے واسطہ پڑے گا۔
پیر:آج آپ کو ایک اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے کچھ اضافی وسائل کی ضرورت پڑے گی۔
منگل:شام کے وقت ایک اہم خبر کا حصول ہوسکتا ہے، اگر آپ بیرون ملک سفر کا ارادہ کر رہے ہیں تو کوئی پرانا دوست مدد کا وعدہ کرسکتا ہے۔
بدھ:آپ کو اچانک قریبی شہر کا سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔
جمعرات: آج اگر رشتہ دار کی شادی یا سالگرہ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے تو اس میں شرکت کرنے سے بعض رنجشیں ختم ہو جائیں گی۔
جمعہ:دوپہر کو بحث و مباحثہ میں حصہ لینے سے گریز کریں۔
ہفتہ: کاروباری امور میں بہتری کے لیے نئے منصوبے ذہن میں آئیں گے۔ ان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آپ کو وسائل کا خود بندوبست کرنا پڑے گا۔
اتوار:آج چھٹی کا دن گھر پر گزارنے کی بجائے بیرون خانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔