January 07, 2019

Capricorn

اس ہفتہ آپ کو ایک اہم کام سرانجام دینا پڑے گا۔ پرانے تعلقات کو بحال کرنے کے لیے آپ کو خاص حکمت عملی سے کام لینا پڑے گا۔ سوشل میڈیا کی دوستی میں اہم راز کا انکشاف ہونے کا امکان ہے۔ گھر کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے گھر کے ایک فرد کو ہار ماننی پڑے گی۔ والدہ کی صحت کا خیال رکھیں۔ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ نزدیکی شہر کا سفر کرنا پڑے گا۔
پیر:بچوں کی طرف توجہ دیں گے، کھانے میں احتیاط کریں۔ معدہ خراب ہونے کا امکان ہے۔
منگل:خواتین کو جلد کی حفاظت کرنی چاہیے۔ گھر میں جو کشیدگی پیدا ہوئی تھی، وہ ختم ہوجائے گی۔
بدھ: کاروباری افراد کو کاروبار کے سلسلے میں سفر کرنا پڑے گا۔
جمعرات:خاندان کے فرد سے فائدہ پہنچے گا۔ شام کو مذہبی تقریب میں شرکت کرنا اچھا ثابت ہوگا۔ اہم فرد سے ملاقات ہو گی۔
جمعہ: شام کا وقت بچوں کے ساتھ گزارنا اچھا رہے گا، جس کام کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اس میں جزوی کامیابی حاصل ہوگی۔
ہفتہ: ملازمت پیشہ افراد کو دفتری ماحول میں کشیدگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ افواہوں پر یقین مت کریں۔ شام تک آپ کو حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔
اتوار: چھٹی کا دن گھر پر گزاریں گے۔ شام کو کسی دعوت میں شرکت کا موقع ملے گا-