January 07, 2019

Gemini

ایک دوست آپ کی مدد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلے گا۔ اس ہفتہ موسم کی تبدیلی خواتین کے بالوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو نئی جاب کی آفر متوقع ہے۔ شادی شدہ افراد جن کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں، اس ہفتہ ان میں گرم جوشی پیدا ہوگی۔ کاروباری افراد اس ہفتہ اپنے خسارے پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شو بزنس سے وابستہ افراد کو نیا پروجیکٹ ملنے کی امید ہے۔
پیر:آج آپ جو کچھ سوچ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ آپ کو آخرکار حقائق کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا۔
منگل:آپ کے مذہبی رحجان میں اضافہ ہوگا۔ ذہن میں کچھ نئی سوچیں ابھریں گی۔ رشتہ داروں سے ملنے جلنے میں دن گزرے گا۔
بدھ:اگر آپ نے آج من پسند دوست سے ملاقات کا ٹائم مقرر کیا ہوا ہے تو ناگہانی وجوہ کی بنا پر ملتوی کرنا پڑے گا۔
جمعرات: غیر ضروری اخراجات آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، آپ کو اپنی آمدنی اور خرچ پر نظر رکھنی چاہیے۔
جمعہ:جس کو اپنا سمجھ رہے ہیں اس کی طرف سے دھوکے کا امکان ہے۔ زیادہ توقعات وابستہ کرنا ٹھیک نہیں۔
ہفتہ: میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد کو کچھ مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ احتیاط کی ضرورت ہے۔
اتوار: قریبی شہر کا سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔ بچوں کی صحت پر توجہ دیں۔ شام کا وقت دوستوں میں گزرے گا-