January 07, 2019

Leo

اس ہفتے کوئی اچھی پیشکش ہو تو اس پر دوسروں کی رائے معلوم کرکے کوئی قدم اٹھائیں۔ پرانی رکی ہوئی رقم کے حصول کے لیے کسی دوست کی مدد حاصل ہوجائے گی۔ خواتین کے سسرال والوں کے ساتھ اختلافات کو دوسرے ہوا دینے کی کوشش کریں گے۔ بعض پس پردہ مخالفین آپ کو خوش نہیں دیکھ سکتے، ان کی سازشوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، جس کام کا بیڑا اٹھایا ہے، اس کو پایہ تکمیل تک بھی پہنچائیں۔
پیر:جس کام کے سلسلے میں سفر کا ارادہ کیا ہے، اس پر نظرثانی کرلیں تو اچھا ہوگا۔
منگل:آج آپ کو ایک پرانے دوست کی خواہش پوری کرنی پڑے گی، اس کو ٹال دینا ہی بہتر ہو گا۔
بدھ: غیر شادی شدہ افراد کی شادی کے سلسلے میں بات کرنا نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔ صحت کا خیال رکھیں۔
جمعرات: جو کام کرنا چاہ رہے ہیں، اپنے بل بوتے پر کریں۔ تعلقات کی بہتری کے لیے دوست کا مشورہ مان لیں۔
جمعہ:شام کو کسی عزیز رشتہ دار کی عیادت کے لیے جانا پڑسکتا ہے، جس پر اعتماد کیا ہے، وہ آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاسکتا ہے۔
ہفتہ: کاروباری امور میں صلاح مشورے کے لیے بہتر دن ہے۔ بچوں کے معاملات پر بھی توجہ رہے گی۔
اتوار:آج گھریلو معاملات مل جل کر طے کرلیں تو اچھا ہوگا، بعض بڑے مسائل کا حل نکل آئے گا۔