January 07, 2019

Libra

اس ہفتہ آپ کا ایک کام خود بخود ہوجائے گا۔ زیادہ تردد کرنے کی ضرورت نہیں۔ مالی معاملات کے لیے آپ کافی پریشان ہیں، یہ صورت حال ابھی برقرار رہے گی۔ جس نے آپ کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے، اس کو خود بھگتنا پڑے گا۔ کاروباری افراد کا ایک مالی مسئلہ کسی سرکاری فرد کے تعاون سے حل ہو جائے گا۔ خواتین کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔ جوان اولاد کے والدین کی پریشانی کم ہونے کے امکانات روشن ہوں گے۔ اس ہفتہ بیرون ملک سے خوشخبری مل سکتی ہے۔
پیر:کاروباری سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے، جو قریبی شہر کا بھی ہوسکتا ہے اور دور دراز کا بھی۔
منگل:آج اگر کسی سرکاری افسر کے ساتھ ملاقات کا ٹائم لے رکھا ہے تو بعد از دوپہر ملاقات کرنا فائدہ مند رہے گا۔
بدھ:ڈوبی ہوئی رقم کا تقاضا کرنے کیلئے موزوں دن ہے۔ شام کا وقت دوستوں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔
جمعرات:آج مالی لین دین میں غلط فہمی لاحق ہوسکتی ہے۔
جمعہ: اخراجات پر نظر رکھیں، آج اچانک زائد اخراجات سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔
ہفتہ:آج آپ کو ایک اہم ذمہ داری نبھانی پڑسکتی ہے، جس کے لیے کافی عرصہ سے اصرار کیا جا رہا تھا۔
اتوار:خاندانی معاملات میں زیادہ دخل اندازی آپ کو مہنگی پڑ سکتی ہے، ان معاملات سے دور رہنا ہی بہتر ہے-