January 07, 2019

Pisces

کاروباری افراد جن کا زمین جائیداد کا سودا ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے، اس ہفتہ سودا طے ہونے کا قوی امکان ہے۔ گھریلو جھگڑوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ کو ان پیچیدہ معاملات میں ملوث نہ کریں۔ ملازمت پیشہ افراد کو دفتری ماحول میں کشیدگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیرشادی شدہ افراد کی شادی کی بات چیت اس ہفتہ طے ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ خواتین پڑوسیوں کے ساتھ بلاوجہ الجھنے سے گریز کریں ورنہ معاملہ طول پکڑ سکتا ہے۔
پیر:جو بھی فیصلہ کرنا ہے، آج ہی کرلیجئے۔ آج کسی کا تعاون بھی حاصل ہوسکتا ہے۔
منگل:رشتہ طے کرنے کے سلسلہ میں کسی بزرگ کے ساتھ اختلاف بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ معاملے کو سمجھنا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بدھ: بیرون ملک سفر کرنے کی خواہش پوری ہونے کی امید پیدا ہوگی۔ کوئی دوست مدد کے لیے تیار ہوجائے گا۔
جمعرات:ایک رکا ہوا کام ہوجائے گا، غلطی کو دہرانے کی کوشش نہ کریں۔
جمعہ:کاروباری افراد کو کاروباری امور نمٹانے کیلئے اضافی سرمائے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جو بینک پوری کردے گا۔
ہفتہ:آج آپ کو اپنوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنا پڑے گا۔ ان سے دل کی باتیں کرکے کافی آسودگی محسوس کریں گے۔
اتوار:اگر آپ نے جم جوائن کیا ہوا ہے تو ورزش احتیاط سے کریں، اعصابی تنائو کا شکار ہو سکتے ہیں۔