January 07, 2019

Sagittarius

پرانے ساتھیوں پر ہی اعتماد کرنا ہوگا۔ گھر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے آپ کو خاص حکمت عملی سے کام لینا ہوگا۔ بے روزگار افراد کو روزگار مل جائے گا۔ مالی معاملات کو طے کرنے کے لیے ایک دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔ دور کے رشتہ دار کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کا مو قع نہ دیں۔ آپ کا ایک رُکا ہوا کام ہوجائے گا۔ بن بلائے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
پیر:بیرون خانہ سرگرمیاں زیادہ رہیں گی، شام کا وقت گھر پر بچوں کے ساتھ گزارنا اچھا رہے گا۔
منگل: نیا کام ملنے کا امکان ہے۔ آپ کو ایک اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ مالی مسئلہ جزوی طور پر حل ہوجائے گا۔
بدھ:گھریلو خواتین کو اندرون خانہ مصروفیات سے واسطہ پڑے گا۔ بے اولاد جوڑوں کو اولاد کی نوید حاصل ہوگی۔
جمعرات:سماجی مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ کوئی دوست اہم ذمہ داری سونپے گا، جو ہر حال میں نبھانی پڑے گی۔
جمعہ: شام کا وقت ذاتی مسائل کو سلجھانے میں گزرے گا۔ تکرار سے گریز کریں ورنہ معاملہ سنگین بھی ہوسکتا ہے۔
ہفتہ:جس کام کو منع کیا جائے، اسی کام کو آپ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس سے گریز کریں۔
اتوار: آج کا دن مصروف گزرے گا، پرانے دوست سے ملاقات ہو گی۔