January 07, 2019

Scorpio

بعض غیرشادی شدہ افراد کی بات چیت طے ہونے کے اسباب پیدا ہوں گے۔ خاندان کے معمر فرد کی صحت کی تشویش لاحق ہوگی۔ جس کام کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اس کیلئے اس ہفتہ مطلوبہ حمایت حاصل ہو جائے گی۔ کاروباری افراد کو سرمائے کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس ہفتہ اگر کوئی شراکت کی پیشکش کرے تو سوچ سمجھ کر معاملہ طے کریں۔ بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کاغذی کارروائی کے لیے اچھا ہفتہ ہے۔ کوشش نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ اخراجات کم کرکے موجودہ مالی بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔
پیر:آج کا دن ضروری امور نمٹانے میں گزرے گا۔ شام کو اچانک کہیں جانا پڑجائے گا۔
منگل:گھریلو ماحول میں کشیدگی کا سامنا کرنا پڑے گا، بڑے بھائی یا بہن کی وجہ سے بدمزگی پیدا ہو گی۔
بدھ:طلاق کا مسئلہ ایک بار پھر زیر بحث آئے گا، اس مسئلے کو گھر میں ہی حل کرنے کوشش کریں ورنہ معاملہ طول پکڑ سکتا ہے۔
جمعرات: مذہبی امور میں دلچسپی بڑھے گی۔ شام کو کسی محفل میں شرکت کا موقع ملے گا۔
جمعہ:صبح کے وقت پرانے دوست سے اچانک ملاقات ہوگی۔ شام کا وقت بچوں کے ساتھ باہر گزاریں گے۔
ہفتہ:آج گھر میں اگر کوئی پروگرام رکھنے کا ارادہ ہے تو اس کو ملتوی کرنا پڑ سکتا ہے۔
اتوار:رشتہ داروں سے میل ملاقات کیلئے اچھا دن ہے-