January 07, 2019

Taurus

اس ہفتہ جس کام کو کرنا چاہ رہے ہیں، اس کو کرنے میں چند مشکلات حائل ہیں، اگر آپ ثابت قدمی سے کام لیں تو یہ مشکلات دور ہوسکتی ہیں۔ ایک پرانا دوست آپ کے آڑے وقت میں کام آئے گا، شادی شدہ افراد کی شریک حیات کے ساتھ جو غلط فہمی پیدا ہوئی تھی، دور ہوجائے گی۔ اپنے تعلقات استوار رکھنے کے لیے جذبات کی بجائے عقل سے کام لینا ہوگا۔ غیر شادی شدہ افراد کو نئے رشتہ کی آفر ہوسکتی ہے۔
پیر:آج آپ کو گھر والوں کی طرف سے ایک اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے، جس کام کو کرنا ہے اس کو اکیلے ہی انجام دینے کوشش کریں۔
منگل: دوسروں کی دخل اندازی سے مزید مسائل پیدا ہوں گے، اس لیے دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔
بدھ:دور کا رشتہ دار آپ کے بنے بنائے کام میں مشکلات پیدا کرے گا۔
جمعرات: خواتین کے سسرال والوں سے تعلقات کشیدہ ہو جائیں گے، آپ خاص حکمت عملی اختیار کرکے تعلقات کو بہتر رکھ سکتی ہیں۔
جمعہ:شام کو دعوت میں شرکت کا موقع ملے گا، ناراض دوست سے گلے شکوے ہوں گے۔
ہفتہ :جس کام کا تجربہ نہیں، اس میں ہاتھ مت ڈالیں، نقصان کا اندیشہ ہے، کسی سینئر کے مشورے سے قدم اٹھائیں۔
اتوار: آج بھی آپ بیرون خانہ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے، بچوں کو وقت دینا بھی آپ کا فرض ہے۔