January 07, 2019

Virgo

اس ہفتہ غیرشادی شدہ افراد کی شادی کی بات چیت میں دوسروں کی دخل اندازی کی وجہ سے بات بگڑ سکتی ہے، جب تک بات پکی نہیں ہو جاتی، اس کو پوشیدہ ہی رکھیں۔ کاروباری افراد کو کاروبار کے لیے اضافی سرمائے کی ضرورت پیش آسکتی ہے جو کوئی کاروباری دوست پوری کردے گا۔ ملازمت پیشہ افراد کو اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ افسران بالا کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔
پیر:آج ایک اہم راز کا انکشاف ہوگا جو کہ آپ کے لیے بڑا حیران کن ہو گا، بحث مباحثہ سے گریز کریں۔
منگل: اگر قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہے ہیں تو آج وکیل کے ساتھ مشورہ ضرور کریں لیکن عملی قدم اٹھانے سے گریز کریں۔
بدھ: کاروباری افراد کے لیے قرض کی بابت بینک سے بات چیت کرنے کیلئے موزوں دن ہے۔ کوئی معاہدہ سوچ سمجھ کر کریں۔
جمعرات: خواتین بلا ضرورت خریداری سے گریز کریں۔ مالی پریشانی پیدا ہوگی۔
جمعہ:جس کام کا ارادہ کیا ہے، اس میں زائد اخراجات سے واسطہ پڑے گا۔
ہفتہ:اجنبی افراد پر بھروسا کرنے سے گریز کریں۔ کوئی آپ کو ورغلانے کی کوشش کرے گا۔
اتوار: بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، کسی عزیز رشتہ دار کے ہاں دعوت میں شرکت کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں-