February 11, 2019

Aquarius

دفتری ماحول میں جو کشیدگی پیدا ہوئی تھی، اعلیٰ افسر کی دخل اندازی کی وجہ سے ختم ہوجائے گی، بیرون ملک سے اچھی خبر کا حصول ہوگا، کوشش کے باوجود آپ کو کامیابی نہیں ملتی، آپ کا مقدر اتنا بھی خراب نہیں، کوشش جاری رکھیں، یہ ہفتہ آپ کے لیے کافی اہم ہے، گھریلو کشیدگی کم ہوجائے گی، گھریلو ماحول میں ہم آہنگی کے لیے آپ کا کردار بڑا اہم ہے۔
پیر:ناراض دوست صلح پر آمادہ ہوجائے گا۔
منگل:جس کام کو کرنے کا تہیہ کیا ہے، اس کو دل سے انجام دینے کی کوشش کریں۔
بدھ: جلدبازی میں کیا ہوا فیصلہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
جمعرات: بیرون خانہ سرگرمیاں زیادہ رہیں گی، شام کا وقت گھر پر بچوں کے ساتھ گزارنا اچھا رہے گا۔
جمعہ: نیا کام ملنے کا امکان ہے، آپ کو ایک اہم ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے، مالی مسئلہ جزوی طور پر حل ہوجائے گا۔
ہفتہ: گھریلو خواتین کو اندرون خانہ مصروفیات سے واسطہ پڑے گا، بےاولاد جوڑوں کو اولاد کی نوید حاصل ہوگی۔
اتوار: رشتہ داروں کے ساتھ جو ناراضی پیدا ہوئی تھی، کوئی شخص صلح کروانے کی کوشش کرے گا۔