February 11, 2019

Aries

خواتین کو پڑوسیوں کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرنا ہوگا ورنہ بلاوجہ ایک نئی مصیبت پیدا ہوجائے گی، جس کام کے لیے آپ کوشش کررہے ہیں، اسے انجام دینے کے لیے اپنے موجودہ وسائل پر ایک نظر ڈال لینی چاہیے تاکہ بعد میں کوئی پریشانی نہ اُٹھانی پڑے، قرض لے کر سرمایہ کاری نہ کریں، اس ہفتے زیادہ وقت آپ کا خاندانی مسائل حل کرنے میں گزرے گا، کاروباری امور پر توجہ کم رہے گی۔
پیر:ناراض دوست صلح پر آمادہ ہوجائے گا، نئے تعلقات میں غلط فہمی پیدا ہونے کا امکان ہے۔
منگل: جس کام کو کرنے کا تہیہ کیا ہے، اس کو دل سے انجام دینے کی کوشش کریں۔
بدھ:جو بھی فیصلہ کرنا ہے، سوچ سمجھ کر کریں۔
جمعرات: بیرون خانہ سرگرمیاں زیادہ رہیں گی، شام کا وقت گھر پر بچوں کے ساتھ گزارنا اچھا رہے گا۔
جمعہ: نیا کام ملنے کا امکان ہے، مالی مسئلہ جزوی طور پر حل ہوجائے گا۔
ہفتہ: بےاولاد جوڑوں کو اولاد کی نوید حاصل ہوگی۔
اتوار:رشتہ داروں کے ساتھ جو ناراضی پیدا ہوئی تھی، کوئی شخص صلح کروانے کی کوشش کرے گا۔