February 11, 2019

Cancer

غیرشادی شدہ افراد کی شادی کی بات چیت کا آغاز ہو گا، ایسی خواتین جو وزن کم کرنا چاہتی ہیں، دیسی طریقہ علاج سے اپنا وزن کم کرسکتی ہیں، کاروباری معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے یہ اچھا ہفتہ ہے، بعض معاملات جو التوا کا شکار تھے، اس ہفتہ حل ہوجائیں گے، شادی شدہ خواتین کا میکے میں آنا جانا لگا رہے گا، تاہم سسرال والوں کے ساتھ جو چپقلش پیدا ہوئی تھی، وہ کم ہوجائے گی۔
پیر:آج آپ کو ڈرائیونگ احتیاط سے کرنی چاہیے اور برقی آلات کا استعمال بھی دھیان سے کریں۔
منگل:ملازمت پیشہ افراد کو دفتر کی طرف سے اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
بدھ: کوئی غیرفرد آپ کو ورغلانے کی کوشش کرے گا۔
جمعرات: آپ کو لڑائی جھگڑے سے دور رہنا ہوگا، صحت کا خیال رکھیں۔
جمعہ: شریک کار کے ساتھ حساب کتاب میں مغالطے کا امکان ہے۔
ہفتہ: اس وقت جس مشکل سے آپ دوچار ہیں، آپ کو دعائوں کی ضرورت ہے۔
اتوار: شام کو بچوں کے ساتھ رشتہ داروں کے ہاں جانا اچھا رہے گا۔