February 11, 2019

Capricorn

یہ ہفتہ آپ کے لیے کافی سازگار ہوگا، نئی ملازمت کیلئے کوشش بارآور ثابت ہوسکتی ہے، جس پر بھروسا کیا ہے، وہ اس پر پورا اترے گا، کاروباری افراد اس ہفتہ کوئی نیا سودا طے کرنے میں احتیاط کریں، زمین جائیداد کا کام کرنے والوں کا ایک سودا طے ہوتے ہوتے رہ جائے گا، سرمائے کی کمی کی وجہ سے جو کام رکا ہوا تھا، اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
پیر:آج شام غیرمتوقع طور پر قریبی شہر کا سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔
منگل: دوسروں کے معاملات سے دور رہنے کی کوشش کریں، نہ ہی دوسروں کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کا موقع دیں۔
بدھ: آج اگر کسی سے تعاون کی امید رکھی ہے تو پوری ہونے کا قوی امکان ہے، ایک رکا ہوا کام ہوجائے گا۔
جمعرات:بچوں کی تعلیم پر توجہ دینی پڑے گی۔
جمعہ: جس کام کا ارادہ کیا ہے، اس کو سوچ سمجھ کر انجام دیں۔
ہفتہ:بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے کی گئی کوشش کامیاب ہوگی، آج اہم پیش رفت کی توقع ہے۔
اتوار:صبح کا وقت نجی کام نمٹانے کے لیے موزوں وقت ہے، شام کو سماجی میل ملاپ کرسکتے ہیں۔