February 11, 2019

Gemini

مالی لین دین میں احتیاط کریں، شادی شدہ افراد کے ازدواجی تعلقات میں جو سردمہری پیدا ہوئی تھی، آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی، ناراض دوست سے ایک بار پھر صلح کی کوشش کریں گے، اس ہفتہ طلبہ کو اپنی پوزیشن بہتر بنانے کیلیے غیرمعمولی محنت کرنی پڑے گی، جس کام کو کرنا چاہ رہے ہیں، اس میں وقتی طور پر رکاوٹ پیش آسکتی ہے، اہم سفر کا ارادہ کرکے ملتوی کر دیں گے۔
پیر:آج شام کے وقت غیرمتوقع طور پر قریبی شہر کا سفر کرنا پڑسکتا ہے۔
منگل: دوسروں کے معاملات سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
بدھ: جس کام کو آپ کرنے کا سوچ رہے ہیں، کوئی دوسرا اس کام کو کر گزرے گا۔
جمعرات: جس کام کو خود کرسکتے ہیں، اس کو خود ہی انجام دینا مناسب رہے گا۔
جمعہ: کاروباری افراد کو ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، تاہم زیادہ تشویشناک صورت حال نہ ہوگی۔
ہفتہ:خواتین کو ایک وہم ستائے گا، جس کی حقیقت کچھ نہ ہوگی
اتوار:آج چھٹی کا دن زیادہ تر گھر میں ہی گزاریں گے، بچوں پر توجہ دینے کی ضرورت پیش آئے گی۔