February 11, 2019

Leo

ایسے افراد جو اپنے موجودہ ماحول سے اکتائے ہوئے ہیں، ان کے ماحول میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی، گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا، بےجا اخراجات سے واسطہ پڑے گا، قرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بھی وسائل پیدا ہوں گے، خواتین کو خاندان سے ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، بے روزگار افراد کو نوکری کی پیشکش ہوسکتی ہے۔
پیر:آج آپ کو اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کرنا پڑے گا ورنہ شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔
منگل: جو بھی کام کرنا چاہ رہے ہیں، دل لگا کر کریں، کامیابی حاصل ہوگی۔
بدھ:اگر ڈاکٹر نے چیک اپ کروانے کے لیے کہا ہے تو آپ کو چیک اپ کروا لینا چاہیے۔
جمعرات:قرض کا لین دین پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
جمعہ:رشتہ داروں کے ہاں جانا پڑسکتا ہے، کوئی دوست ملنے آسکتا ہے۔
ہفتہ: جس خبر کا آپ کو انتظار ہے، وہ جلد مل جائے گی، بیرون ملک سفر کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔
اتوار: پورا دن بچوں کے ساتھ گھر پر رہیں گے، شام کو رشتہ داروں کے ہاں دعوت میں جاسکتے ہیں۔