February 11, 2019

Pisces

کاروباری افراد کا تنازع اس ہفتہ حل ہوجائے گا، کوئی دوست اہم تعاون کرے گا، میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کو اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے، جلدبازی میں کیا ہوا فیصلہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، مالی معاملات کی بہتری کے لیے جو کوشش کررہے ہیں، اس کے نتائج دیر سے سامنے آئیں گے، غیرشادی شدہ افراد کی شادی کی بات چیت کا آغاز ہوگا، بعض افراد کو بیرون ملک سے اچھی خبر کا حصول ہوگا، اس ہفتہ ایک پرانی امید بھی پوری ہو گی۔
پیر: کھانے میں احتیاط کریں، معدہ خراب ہونے کا امکان ہے۔
منگل:گھر میں جو کشیدگی پیدا ہوئی تھی، وہ ختم ہوجائے گی۔
بدھ:کاروباری افراد کو کاروبار کے سلسلے میں سفر کرنا پڑے گا۔
جمعرات: خاندان کے کسی فرد سے فائدہ پہنچے گا، اہم فرد سے ملاقات ہوگی۔
جمعہ: جس کام کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اس میں جزوی کامیابی حاصل ہوجائے گی۔
ہفتہ:ملازمت پیشہ افراد کو دفتری ماحول میں کشیدگی کا سامنا کرنا پڑے گا، افواہوں پر یقین مت کریں۔
اتوار: چھٹی کا دن گھر پر گزاریں گے، شام کو کسی دعوت میں شرکت کا موقع ملے گا۔