February 11, 2019

Sagittarius

اگر زمین جائیداد کا سودا طے کرنا چاہتے ہیں تو مارکیٹ کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، نفع کی امید ہے، اس ہفتہ مصروفیات زیادہ رہیں گی، نوجوان جن کے تعلقات غلط فہمی کی بنا پر خراب ہوئے ہیں، کسی دوسرے کی کوشش سے بحال ہوجائیں گے، ایسے افراد جو اپنے موجودہ ماحول سے اکتائے ہوئے ہیں، ان کے ماحول میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی، گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہو گا۔
پیر:چھوٹے بچے کی صحت کا خیال رکھیں، کوئی دوست آپ کی مدد کا طلبگار ہو گا۔
منگل: دوپہر کو کوئی دوست ملنے آسکتا ہے۔
بدھ:اگر ڈاکٹر نے چیک اپ کروانے کیلئے کہا ہے تو آپ کو کروا لینا چاہیے۔
جمعرات: قرض کا لین دین پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، مغالطہ کا امکان ہے۔
جمعہ:رشتہ داروں کے ہاں جانا پڑجائے گا، شام کا وقت مصروف گزرے گا، کوئی دوست ملنے آسکتا ہے۔
ہفتہ: جس خبر کا انتظار ہے، وہ آج آپ کو مل جائے گی، بیرون ملک سفر کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔
اتوار: پورا دن بچوں کے ساتھ گھر پر رہیں گے، شام کو رشتہ داروں کے ہاں دعوت میں شرکت کا موقع ملے گا۔