February 11, 2019

Scorpio

بےاولاد جوڑوں کو اولاد کی نوید حاصل ہوگی، قرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بھی وسائل پیدا ہوں گے، خواتین کو خاندان سے ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، بعض خواتین کو گھریلو مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، سسرالی رشتہ داروں کی طرف سے اہم خبر کا حصول بھی ہوگا، بےروزگار افراد کو نوکری کی پیشکش ہو سکتی ہے۔
پیر:دوسرے پہر قریبی شہر کا سفر کرنا پڑے گا، کوئی دوست اہم خبر سنا کر حیران کر دے گا۔
منگل: قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے مل بیٹھ کر کوئی سمجھوتا کرنا ہی بہتر ہے، کچھ مخالفین آپ کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔
بدھ:شام کو اگر کسی یونین کے اجلاس میں شرکت کا موقع ملے تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
جمعرات: کسی رشتہ دار کے تعاون سے مجوزہ کام پایہ تکمیل تک پہنچالیں گے، آج شام کو ایک اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔
جمعہ: جلدبازی میں کوئی اپنا بنا بنایا کام بگاڑ لیں گے، گفتگو میں احتیاط کریں۔
ہفتہ:دور کے رشتہ دار سے ملاقات ہوگی، گھریلو معاملہ زیربحث آئے گا۔
اتوار: سفر کرنا مبارک ثابت ہوگا، تاہم دوران سفر کوئی غیرمعمولی واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔