February 11, 2019

Virgo

اس ہفتہ ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی، جس کام کو کرنے کا ارادہ کیا ہے، وہ کام کسی دوست کے تعاون سے قبل از وقت ہوسکتا ہے، آپ کا ایک دیرینہ رکا ہوا کام ہوجانے کے امکانات روشن ہوں گے، جس پر اعتماد کیا ہے، وہ آپ کے اعتماد پر پورا اترے گا، غیرشادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے، بعض افراد کو بیرون ملک سے اچھی خبر کا حصول ہوگا، اس ہفتہ ایک پرانی امید بھی پوری ہو گی۔
پیر:آج آپ کو کسی سلسلے میں کسی عزیز رشتہ دار کے ہاں جانا پڑسکتا ہے۔
منگل:آج آپ کو اہم ذمہ داری نبھانی پڑے گی۔
بدھ: سوشل میڈیا کی دوستی مزید پروان چڑھے گی، اخراجات پر نظر رکھیں۔
جمعرات: سماجی مصروفیات زیادہ رہیں گی، نئے تعلقات بنانے کا موقع ملے گا۔
جمعہ: بحث و مباحثہ سے گریز کرنا ہی بہتر ہے، ناگہانی اخراجات سے واسطہ پڑے گا۔
ہفتہ:افواہ پر دھیان نہ دیں، گمشدہ چیز مل جائے گی۔
اتوار: گھر کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل ہوجائے گی۔