March 11, 2019

Aquarius

اس ہفتے غصے میں خاطر خواہ اضافہ نظر آتا ہے، اس لئے منفی سوچوں کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کی جدوجہد کو جاری رکھیں۔ فلاحی کاموں میں رجحان زیادہ بڑھے گا جو کہ عزت کا باعث بنے گا اور نئے دوست بنانے میں بھی مدد کرے گا۔ نئے کام کی شروعات کو ایک ہفتہ اور روک دیں، نقصان سے بچ جائیں گے اور کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے سے دور رہیں تو اچھا ہے۔ خواتین ہفتے کے اختتام پر شاپنگ میں زیادہ وقت صرف کریں گی۔
پیر: غصے پر قابو رکھیں، نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ منگل: خواتین کے لئے آج کا دن بہتر ثابت ہو گا اور کسی پریشانی کا خاتمہ بھی ہو گا۔ بدھ: مالی تعاون کی امید رکھتے ہیں تو یہ امید پوری ہونے کا قوی امکان ہے۔ جمعرات: اجنبی افراد سے مالی معاہدہ سوچ سمجھ کر کریں۔ جمعہ: آج کسی سفید چیز کا صدقہ کریں، پھنسے ہوئے کام مکمل ہوجائیں گے۔ ہفتہ: پرانے دوستوں کے ساتھ ملنے کا پروگرام بن سکتا ہے۔ اتوار: آج کا دن گھر پر فیملی کے ساتھ گزاریں اور رات کو کہیں باہر جانے کا پروگرام بنائیں۔