March 11, 2019

Aries

اس ہفتے اپنی سوچوں پر قابو پا کر آگے بڑھنے کی کوشش جاری رکھیں۔ اپنے عزائم کو حاصل کرنے کے لئے استحکام کی سخت ضرورت ہے۔ اس ہفتے آپ کے تعلقات اپنے دوستوں اور خاص کر اپنی شریکِ حیات کے ساتھ پریشان کن رہیں گے۔ گھر کے ماحول کو درست سمت میں لے جانے کے لئے سخت محنت کرنا ہو گی۔ بیرون ملک سفر کے حوالے سے کوئی خبر مل سکتی ہے۔
پیر: صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا، جلد بازی کام بگاڑ بھی سکتی ہے۔ منگل: اجنبی افراد کے ساتھ کوئی بھی مالی معاہدہ سوچ سمجھ کر کریں۔ بدھ: آج کے دن قرض لینے سے گریز کریں۔ جمعرات: اپنے اہداف کے حصول کے لئے آپ کو غیر معمولی محنت کرنا ہو گی۔ جمعہ: اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور خوراک میں توازن قائم کریں۔ ہفتہ: اپنے والدین کی بات کو اہمیت دیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ اتوار: آج کے دن گھر کی مرمت شروع کروانا بہتر ہے۔