March 11, 2019

Cancer

اس ہفتے والدین کے ساتھ معاملات میں نرمی آنے کا امکان ہے اور آپ کی عزت میں بھی خاطر خواہ اضافہ نظر آتا ہے۔ اگر اسٹاک مارکیٹ کے شعبے سے منسلک ہیں تو اس ہفتے سرمایہ کاری آپ کے لئے مفید ثابت ہو گی اور کاروباری اعتبار سے یہ ہفتہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ صحت کے اعتبار سے جو پریشانی لاحق تھی، اس میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
پیر: ہفتے کی شروعات سے ہی فلاحی کاموں میں خود کو مصروف رکھیں اور ساتھ ہی اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ منگل: دفتر میں اعلیٰ افسران کی طرف سے حوصلہ افزائی کیے جانے کے امکانات ہیں۔ بدھ: گھر میں جو کشیدگی پیدا ہوئی تھی، آج اسے ختم کرنے کا موقع ملے گا۔ جمعرات: بہن بھائیوں کو کوئی مسئلہ درپیش آ سکتا ہے جس میں آپ ان کی مدد کریں گے۔ جمعہ: کسی سے مالی تعاون کی امید رکھتے ہیں تو آج آپ کی امید پوری ہو گی۔ ہفتہ: آج کے دن رشتہ داروں کے ساتھ پرانی ناراضگیاں ختم ہو جائیں گی۔ اتوار: کسی پرانے دوست سے اچانک ملاقات باعثِ مسرت ہو گی۔