March 11, 2019

Capricorn

اس ہفتے اپنے والدین کی بات کو اہمیت دیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ عزت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور اپنے بہت سے بگڑے ہوئے معاملات کو سدھارنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔ گھر یا گاڑی کی خرید و فروخت کے حوالے سے یہ ہفتہ مثبت ہے۔ خواتین کو پیش آنے والے مسائل کو خود حل کرنے کی کوشش رنگ لائے گی۔
پیر: ہفتے کی شروعات سے ہی کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کریں۔ منگل: اپنے خرچے پر نظر رکھیں، پیسوں کی تنگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بدھ: ذہنی دبائو کو کنٹرول کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کریں، کامیابی حاصل ہو گی۔ جمعرات: آج آپ کی کمزوریاں آپ کی طاقت میں تبدیل ہو جائیں گی۔ جمعہ: مردوں کو شریک حیات کی طرف سے ہر معاملات میں حمایت حاصل ہو گی۔ ہفتہ: خواتین آج گھر کے معاملات میں مصروف رہیں گی اور شام کے وقت کسی رشتہ دار کے گھر جانے کا موقع ملے گا۔ اتوار: آج بہت سے رکے ہوئے کاموں کو مکمل کرلیں گے۔