March 11, 2019

Gemini

ملازمت پیشہ افراد کو پیسوں کی تنگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہفتے کے اختتام پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ آپ کا اثر رسوخ آپ کو سہولت فراہم کرے گا۔ اولاد کی طرف سے سکون ملے گا اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ اس ہفتے اپنا زیادہ وقت اہلِ خانہ اور شریکِ حیات کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں۔
پیر: مثبت سوچ کے ساتھ ہفتے کی شروعات زندگی میں مثبت تبدیلی لے کر آئے گی۔ منگل: کوئی پرانی خواہش پوری ہو گی اور خوشیوں کا سبب بنے گی۔ بدھ: فنانس کے شعبے سے جڑے لوگوں کو آج کے دن بڑی کامیابی ملے گی۔ جمعرات: گھر میں کسی کی صحت خراب ہو سکتی ہے جس کے باعث آج کا دن پریشانی لا سکتا ہے۔ جمعہ: غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات چیت کے آغاز کے لئے آج کے دن کا انتخاب کریں۔ ہفتہ: گھر کے ماحول کو اور شریکِ حیات کے ساتھ معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔ اتوار: گزشتہ ہفتے گھر کے جو کام ملتوی کئے تھے، انہیں مکمل کرنے کیلئے آج کے دن کا انتخاب کریں۔