March 11, 2019

Leo

اس ہفتے جو بھی محنت کریں گے، اس کا برابر صلہ ملے گا۔ صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا، جلدبازی میں کام بگڑ بھی سکتے ہیں۔ جس بھی کام کو کرنا چاہتے ہیں، اسے کرنے کے لئے خود اعتمادی کے ساتھ اقدامات کریں۔ ساتھ ہی ساتھ گھر کے ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔ شریکِ حیات کے ساتھ اس ہفتے اَن بَن رہے گی۔ ہفتے کے اختتام پر کسی پرانے دوست سے ملاقات بھی ممکن ہے۔
پیر: آج کام کے حوالے سے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ منگل: آپ کا اثر رسوخ آپ کو سہولت فراہم کرے گا۔ بدھ: اولاد کی طرف سے سکون ملے گا اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ جمعرات: پچھلے ہفتے کے مقابلے میں آج گھر کا ماحول بہتر رہے گا۔ جمعہ: محبت کے معاملات میں بہتری آئے گی۔ ہفتہ: آج آپ کو غیر متوقع طور پر ایک دعوت میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔ اتوار: شریکِ حیات کو منانے کی کوشش رنگ لے آئے گی۔