March 11, 2019

Libra

اس ہفتے قرض کی پریشانی میں کمی واقع ہو گی اور کام پر دھیان بڑھے گا۔ اپنے دشمنوں پر کڑی نظر رکھیں، وہ آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ضرور کریں گے۔ کسی وجہ کے بغیر خود کو پریشان کرنے کی کوشش نہ کریں اور اپنی کاروباری یا پیشہ ورانہ کامیابیوں کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں۔ خواتین کیلئے دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنا نقصان دہ ثابت ہو گا اور اولاد کی طرف سے خوشی ملنے کے امکانات ہیں۔
پیر: آج کوئی خوش خبری ملے گی جو کہ آپ کے موڈ کو خوشگوار بنا دے گی۔ منگل: ڈپریشن سے بچنے کے لئے کسی قابل اعتماد دوست سے بات کرنا فائدہ مند ہو گا۔ بدھ: خواتین کو جس خبر کا انتظار تھا وہ آج مل جائے گی۔ جمعرات: کوئی ملازمت یا کاروباری پیشکش سامنے آئے تو اسے قبول کر لیں۔ جمعہ: آج آپ کے اردگرد کے لوگ آپ کی خوبیوں کو سراہیں گے۔ ہفتہ: چیک اَپ کروا لیں تو بہتر ہے، صحت کے حوالے سے جو پریشانی ہے وہ دور ہو جائے گی۔ اتوار: آج ذہنی سکون میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔