March 11, 2019

Pisces

اپنی زبان کو قابو میں رکھنا ہی کسی بھی قسم کے بڑے نقصان سے بچا سکتا ہے، اس لئے پہلے تولیں پھر بولیں۔ جو پیسے پھنس چکے ہیں، ان کی واپسی کے لئے اس سے بہتر ہفتہ کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ ڈپریشن سے بچنے کے لئے کسی قابل اعتماد دوست سے بات کرنا فائدہ مند ہو گا۔ ملازمت پیشہ افراد اس ہفتے بھی دفتری پریشانیوں کا شکار رہیں گے لیکن دوسری طرف مالی معاملات مستند اور مضبوط ہوں گے۔
پیر: آج کا دن کاروباری حکمت عملی بنانے کے لئے بہترین ہے۔ منگل: ملازمت پیشہ افراد کی آج اعلیٰ افسران کی طرف سے حوصلہ افزائی کے امکانات ہیں۔ بدھ: کام کے حوالے سے جو پریشانی لاحق ہے، اس میں کمی آئے گی۔ جمعرات: خواتین کے لئے دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنا نقصان دہ ثابت ہو گا۔ جمعہ: آج ناگہانی اخراجات سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔ ہفتہ: شام کے وقت دوست احباب سے ملاقات ہو گی۔ اتوار: شریک حیات اور بچوں کی طرف سے سکون ملے گا۔