March 11, 2019

Sagittarius

اس ہفتے اپنی بولنے کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر کاروباری ڈیل کو مکمل کریں گے۔ طلباء و طالبات کے لئے یہ ہفتہ سخت رہے گا۔ گھر کا ماحول اور شریک حیات کے ساتھ معاملات پرسکون رہیں گے لیکن آنے والی زیادہ سوچوں کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔ خواتین کی خوشیوں میں اس ہفتے خاطرخواہ اضافہ ہو گا۔ نئے دوست بھی بن سکتے ہیں۔
پیر: کاروباری شراکت کی پیشکش ہو تو سوچ سمجھ کر قبول کریں۔ منگل: مالی معاملات میں استحکام حاصل ہو گا اور بہتری قائم رہے گی۔ بدھ: پچھلے ہفتے جو نئی سرمایہ کاری ہوئی ہے اس پر دھیان دیں اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ جمعرات: اردگرد کے لوگوں پر کڑی نظر رکھیں، آپ کی ساکھ کو آج کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ جمعہ: ملازمت میں اہم ذمہ داریاں ملیں گی جسے بخوبی نبھا لیں گے۔ ہفتہ: آج بچوں کی ملاقات ان کے دادا، دادی یا نانا، نانی سے ہو گی۔ اتوار: گاڑی یا گھر کی تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج کے دن کا انتخاب کریں۔