March 11, 2019

Scorpio

پچھلے ہفتے کی طرح ذہنی دبائو اس ہفتے بھی برقرار رہے گا، اس لئے صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا، جلد بازی میں کام بگڑ بھی سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر کے امکانات روشن ہیں۔ مہینے کی شروعات میں جو کام کے حوالے سے پریشانی لاحق تھی، وہ دور ہو جائے گی۔ صحت کے اعتبار سے یہ ہفتہ بہترین ثابت ہو گا۔ کسی رشتہ دار سے اختلافات ختم کر کے دوبارہ میل جول شروع ہو جائے گا۔
پیر: نیا قرض لینے سے گریز کریں اور موجودہ حالات میں صبر و شکر سے کام لیں۔ منگل: پچھلے ہفتے کے اختتام پر جو غیر ضروری سوچیں تھیں، ان میں کمی آئے گی۔ بدھ: نئے دوست بھی بن سکتے ہیں جو آگے چل کر فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ جمعرات: اپنی منفی سوچوں پر قابو پا کر اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ جمعہ: ذاتی زندگی اور کاروباری زندگی میں توازن قائم کرنا ضروری ہے۔ ہفتہ: گھر کے ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔ اتوار: بچوں کا زیادہ وقت کھیل کود کی سرگرمیوں میں گزرے گا۔