March 11, 2019

Taurus

اس ہفتے نئی ملازمت یا کاروباری پیشکش سامنے آئے تو اسے قبول کریں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کے لئے دبائو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی بھی قسم کا نیا قرض لینے سے گریز کریں اور موجودہ حالات میں صبر و شکر سے کام لیں۔ اس ہفتے خواتین کے لئے دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنا نقصان دہ ثابت ہو گا۔ ازدواجی زندگی میں جو اختلافات ہیں، انہیں دور کرنے کا موقع ملے گا۔
پیر: پچھلے ہفتے کے اختتام پر جو غیر ضروری سوچیں تھیں، ان میں کمی آئے گی۔ منگل: ہفتے بھر میں آج کا دن زیادہ پرسکون ثابت ہو گا۔ بدھ: آج نئے محاذ جنم لیں گے۔ جمعرات: آج اپنے مالی معاملات سے نمٹنے کے لئے آپ کو سینئر فرد کی ہدایت پر عمل کرنا ضروری ہو گا۔ جمعہ: ازدواجی زندگی میں جو اختلافات ہیں، انہیں دور کرنے کا موقع ملے گا۔ ہفتہ: ذاتی زندگی اور کاروباری زندگی میں عدل قائم کرنا ضروری ہے۔ اتوار: آج شام کسی اہم فرد سے ملاقات کا موقع ملے گا۔