March 11, 2019

Virgo

اس ہفتے قرض کی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے اور معاملات کی خرابی کے باعث ذہنی دبائو کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ بدھ کے روز کسی بھی ہری چیز کا صدقہ دینا بہت سی برائیوں کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے کی خواہشات کا احترام کرنا ضروری ہے ورنہ غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ بہن بھائیوں کے ساتھ معاملات میں سختی آسکتی ہے جس کی بدولت لڑائی جھگڑا بھی ہو سکتا ہے۔
پیر: آج کام کے حوالے سے کوئی خوش خبری مل سکتی ہے۔ منگل: خود بھی دوسروں کے معاملات سے دور رہیں اور دوسروں کو بھی اپنے معاملات میں دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ بدھ: ذہنی سکون مل سکے گا جس کے باعث کام پر دھیان بھی بڑھے گا۔ جمعرات: خواتین کو وقتی طور پر ازدواجی تعلقات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جمعہ: پچھلے ہفتے کے مقابلے میں آج گھر کا ماحول بہتر رہے گا۔ ہفتہ: اپنی ذاتی زندگی میں صبر و تحمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اتوار: ڈرائیونگ دھیان سے کریں اور اگر ممکن ہو تو ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔